اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں پر اندھا دھند گولہ باری ، علاقہ مارٹر شیلنگ سے لرز اٹھا، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سما ہنی(این این آئی )بھارتی فوج کی سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں پر اندھا دھند گولہ باری ، علاقہ مارٹر شیلنگ سے لرز اٹھا ،مسلسل تین گھنٹوں تک مارٹر شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا ،مال میویشی ہلاک و زخمی ، مکانات کو نقصان پہنچا ، پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں۔

تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن سماہنی سیکٹر پر پیر کی صبح قابض بھارتی فوج کی جانب سے باغسر،بنڈالہ،کہاولیاں،چاہی نہالہ و دیگر سرحدی دیہات میں سویلین آبادی پر اندھا دھند گولہ بھاری کی گئی ،بھاری گولہ باری سے علاقہ لرز اٹھا،گولہ باری کا آغاز صبح 5 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے آٹھ بجے تک جاری رہا،مسلسل تین گھنٹے تک جاری رہنے والی گولہ باری سے علاقہ مکین گھروں کے اندر مقید ہو کر رہ گئے،ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی ہلکے و بھاری توپ خانے سے مارٹر شیلنگ و گولہ باری سے عبدالغفور مغل ساکن باغسر کے رہائشی مکان کی چھت پر گولہ گرنے سے چھت میں سوراخ و کمرے میں پڑا سامان تباہ ہو گیا تاہم اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے،جبکہ بنڈالہ میں محمد اصغر ولد نیک محمد کی 2 پالتو بھنسیں زخمی ہونے،عبدلقیوم ولد علی محمد کا ایک پالتو بکرا ہلاک ہونیکی اطلاعات ہیں،پاک فوج کی جانب سے گولہ باری کا بھرپور جواب دیا گیاجسکی وجہ سے ریچھ پہاڑی سے تین گھنٹے جاری رہنے والی مارٹر شیلنگ کا سلسلہ تھم گیا،اس دوران محکمہ صحت عامہ،ریسکیو حکام الرٹ رہے، جب کہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…