منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بی این پی مینگل کی حکومتی اتحاد سے علیحدگی ، وزیر اعظم عمران خان میدان میں کود پڑے ، بڑا فیصلہ سامنے آگیا، اہم ہدایات جاری

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) حکومت نے بی این پی مینگل کو منانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی بی این پی مینگل سے رابطہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کوبی این پی مینگل سے رابطے کی ہدایت کردی اور کہا کہ بی این پی مینگل کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 6نکاتی معاہدے پر عملدرآمد ہوگا، گزشتہ روز شبلی فراز کا بھی بی این پی مینگل سے رابطہ ہوا تھا ۔ذرائع کے مطابق پرویز خٹک ، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، شبلی فراز مذاکراتی کمیٹی کا حصہ ہیں۔حکومت کو اس موقع پر جہانگیر ترین کی یاد بھی ستانے لگی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کی سیاسی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے میں کہا کہ آج ایوان میں پی ٹی آئی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی بات کرتے رہیں گے، پی ٹی آئی کے ساتھ 2 معاہدے ہوئے، ہم بنی گالہ نہیں گئے، وہ کوئٹہ آئے تھے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین اختر مینگل نے مزید کہا کہ ایک سال میں ہم نے سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیکھا، اجلاس میں تمام ممبران مایوسی کا اظہار کرتے تھے، ہمارے معاہدے ایک نکتے پر نہیں ایک معاہدہ اگست اور ایک ستمبر میں ہوا تھا، نعیم الحق کے بعد ایک کمیٹی جہانگیر ترین کی سربراہی میں بنی اور اب جہانگیر ترین بھی یہاں موجود نہیں ہیں وہ بھی چلے گئے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…