اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بی این پی مینگل نے تحریک انصاف کی حکومت سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کردیا، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اختر مینگل نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران یہ اعلان کیا،بی این پی مینگل کے پاس کوئی وزارت نہیں تھی ، ان کے قومی اسمبلی میں صرف 3ممبران ہیں ، حکومت کے شروع دن سے ہی اختر مینگل کی جانب سے 6مطالبات پیش کئے گئے تھے
لیکن ان کے بقول ان کو پورا نہیں کیا گیا، تجزیہ کاروں کے مطابق بجٹ منظوری کے موقع پر بی این پی کا یہ اعلان حکومت پر دبائو ڈالنے کا حربہ ہو سکتا ہے لیکن 3ممبران کی وجہ سے بظاہر حکومت کو کوئی خطرہ نظر نہیں آتا ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے موقع پر جہانگیر ترین بھی موجود ہو تے تھے لیکن وہ بھی اب لندن چلے گئے ہیں۔