جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

ملک میں جاری پٹرول بحران کا ذمہ دار کون ہے؟ تیل کمپنیوں کا بھی موقف آگیا،صورتحال واضح ہوگئی

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل بحران کی ذمہ دار بیوروکریسی ہے،تیل قیمتوں میں کمی کے بعد پیدابحران پر تیل کمپنیوں کا ردعمل بھی آگیا۔ کمپنیوں کے مطابق پیٹرول کی درآمد اور مقامی پیداوار میں اضافے سے متعلق بیوروکریسی نے فیصلہ ہی نہیں کیاجس کی وجہ سے موجودہ صورتحال پیدا ہوئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے کہا ہے کہ ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹی معلومات کی مہم شدید تشویش کا باعث ہے۔یہ افسوسناک ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں ڈاؤن اسٹریم پیٹرولیم سیکٹر کی طرف بہت زیادہ جھوٹی معلومات اور الزام تراشی کا کھیل دیکھا گیا ہے جو یہ غیرضروری اور متضاد ہے۔ملک میں پٹرول کی موجودہ قلت کی موروثی وجوہات پر نظرثانی اور اس کا جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے جس میں مارچ میں درآمدی پابندی بھی شامل ہے، وزارت توانائی کی جانب سے اپریل میں اس پابندی کو ختم کرنے اور درآمدات کے لیے منظوری میں تاخیر کی ہدایت کی گئی تھی۔ن کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ایک عام سپلائی چین 45 سے 60 دن تک ہوتی ہے جبکہ اپریل کی فروخت کے مقابلہ میں جون کی فروخت میں 82 فیصد کا اضافہ نمایاں ہے خاص طور پر جب پیٹرول کی درآمد پر بھاری انحصار ہوتا ہے جس کے ساتھ سپلائی کی مختلف پیچیدگیاں بھی جڑی ہیں جیسے بین الاقوامی سپلائرز / تاجروں کے ذریعہ مناسب مقدار کا حصول، سمندری فریٹ مارکیٹ میں بڑی تعداد میں مصنوعات کیریئر (جہازوں) کی دستیابی، بندرگاہوں پر رکاوٹیں وغیرہ۔

ڈاؤن اسٹریم پٹرولیم سیکٹر ملک کے ذمہ دار کارپوریٹ شہری ہے اور پاکستان میں توانائی کی سلامتی کو برقرار رکھنے میں اس کی بہت بڑی شراکت کے پیش نظر اسے احترام کے ساتھ برتاؤ کرنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے ملک کے بیشتر حصوں میں یکم جون سے اب تک پیٹرول کی عوام کو فراہمی میں مسائل پیداہورہے ہیں۔ پیٹرول پمپس پر لوگوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں جبکہ کئی مقامات پر لوگ احتجاج کرتے بھی دکھائی دیئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…