وزیراعظم عمران خان کی سفارش کام کر گئی سعودی عرب نے کس شہر کیلئے پروازیں بحال کر دیں ؟ جانئے

30  مئی‬‮  2020

پشاور(این این آئی)کورونا وائرس کی وجہ سے خلیجی ریاستوں میں مقیم خیبر پختونخوا کے شہریوں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے اور ان کی وطن واپسی کو آسان بنانے کے لئے سعودی عرب سے باچا خان ائیر پورٹ پشاور کے لئے پروازیں بحال کر دی گئیں ہیں جس کے لئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گذشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ایک ملاقات کے دوران خصوصی درخواست کی تھی

جس پر وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو یہ پروازیں بحال کرنے کے لئے فوری احکامات جاری کئے تھے. اس سلسلے میں یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی محمود خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے پشاور ائیر پورٹ کے لئے براہ راست پروازوں کا سلسلہ کل سے شروع ہوجائے گا اور سعودی ایئر لائن کی پرواز 250 مسافروں کو لیکر کل بروز پیر پشاور ائیر پورٹ پہنچے گی۔ اس طرح دوسری پرواز 3 جون کو اور اس سے اگلی پرواز 6 جون کو پشاور ائیر پورٹ پہنچیں گی۔ اسی طرح خلیجی ممالک میں مقیم خیبر پختونخوا کے شہری ملک کے دیگر شہروں کی پروازوں سے بھی وطن واپس آئیں گے۔ اس اقدام سے خلیجی ممالک میں مقیم خیبر پختونخوا کے شہریوں اور محنت کشوں کو درپیش مسائل حل ہونگے اور انہیں باعزت طریقے سے اپنے گھروں کو واپسی میں سہولت ہوگی۔ وزیر اعلی نے ان کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پشاور کے لئے پروازیں بحال کرنے کے احکامات جاری کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ذاتی طور پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں۔ وزیر اعلی نے اس سلسلے میں موثر کردار ادا کرنے پر صوبائی وزیر مواصلات مراد سعید کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ محمود خان نے کہا ہے کہ محنت مزدوری کی عرض سے بیرون ملک مقیم خیبر پختونخوا کے شہری ہمارے بہن بھائی ہیں، کورونا وبا کی صورتحال میں ان کو درپیش مشکلات کا حکومت کو بھر پور احساس ہے، اور حکومت انکی مشکلات کے حل اور ان کی باعزت طریقے سے وطن واپسی کے لئے ہر سطح پر موثر اقدامات اٹھا رہی ہے۔وزیر اعلی نے وطن واپس آنے والے ان شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ائیر پورٹ پر کورونا وبا کے تدارک کے حوالے سے حکومتی گائیڈ لائنز اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے سلسلے میں ائیرپورٹ انتظامیہ اور حکومتی اہلکاروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…