نئی دہلی (آن لائن ) بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر سیبھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر کا تھوا سیکٹر سے پاکستان کا جاسوس کبوتر پکڑ لیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اس کبوتر پر شک ہے کہ یہ جاسوسی کی ٹریننگ لیتا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ کبوتر کے ساتھ کوڈڈ میسج بھیجا گیا تھا جس کو ڈی کوڈ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا پر نشر ہونے کے بعد یہ خبر بھارت کی جھگ ہنسائی کی وجہ بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے خبر کو آڑھے ہاتھوں لیا جبکہ دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ امریکی کامیڈین جیریمی میکلین نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے بھارتی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے لئے آج ایک غمگین دن تھا کیونکہ بھارت نے بہترین ایجنٹ کبوتر کو پکڑ لیا ہے۔ جبکہ وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھارتی میڈیا کو بے وقوف قرار دے دیا۔یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پاکستانی جاسوس کبوتر کپڑنے کا انکشاف کیا گیا تھا، تاہم بھارت کا دلچسپ جھوٹ اسی کی جھگ ہنسائی کا باعث بن گیا تھا، عالمی میڈیا پر بھی بھارتی دعویٰ کا مذاق بنایا گیا تھا۔واضح رہے اس سے قبل 2015 میں بھی بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان سے آئے ایک جاسوس کبوتر کو پکڑا اور کہا یہ کبوتر پاکستان کی جانب سے بھارت کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا ہے، اور تو اور بھارتی حکام کے 4 ادارے اس کبوتر کی تحقیقات میں لگ گئے، لیکن بھارتیوں نے حد کرتے ہوئے کبوتر کا ”ایکسرے“ بھی کروا لیا۔ تاہم اب ایک بار پھر سے بھارت نے پاکستان پر جاسوس کبوتر بھیجنے کا الزام عائد کیا ہے۔ صارفین کی جانب سے بھارتی سیکورٹی اداروں کو بے وقوف قرار دیا جا رہا ہے۔