عید الفطرکی تعطیلات ختم! اب شاپنگ مالز اور مارکیٹیں کب سے کب تک کھلی رہیں گی؟نوٹیفکیشن سامنے آگیا

27  مئی‬‮  2020

لاہور (آن لائن) عید الفطرکی تعطیلات کے بعدشاپنگ مالز اور مارکیٹیں صبح نو سے شام سات بجے تک کھلی رہیں گی۔پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے بعد مارکیٹس، شاپنگ مالز اور جنرل و کریانہ سٹورز صبح نو سے شام سات بجے تک حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق کاروبار کر سکیں گے جبکہ میڈیکل سٹور 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

اس طرح کاروبار کرنیوالے شاپنگ مالز کی فوڈ کورٹ اور پلے لینڈ بند رہے گا جبکہ ریسٹورنٹس کھولنے کا اوقات کا تعین آئندہ چند روز میں کورونا کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ عید کے دنوں میں کیسز میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے کورونا کمیٹی کے اجلاس میں مزید فیصلے بھی متوقع ہیں۔پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے انسداد پر کئے جانے والے اقدامات اور ریلیف کو شہریوں کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے بعد حکمت عملی تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد تبدیل کی گئی حکمت عملی کے مطابق عید کے بعد بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کے حوالے سے بھی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹبلشمنٹ کی جانب سے تجویز یہی دی گئی ہے کہ کورونا کیسز کی بڑی تعداد سے بچنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن ہی بہتر آپشن ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…