پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کردیا، رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ

datetime 21  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی لیکن رویت ہلال کمیٹی پیر کو عید کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ کل پریس کانفرنس میں ضروری امور سامنے لائیں گے۔

پریس کانفرنس میں بتائیں گے کہ عید 24 مئی کو کیسے بنتی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جدید سائنسی دور میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔گذشتہ روز فواد چوہدری سمندر پار مقیم پاکستانی صحافیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے مٹینگ کر رہے تھے جب انہوں نے اس حوالے سے بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا ہے اور ایسی صورت میں رویت ہلال کمیٹی کی کوئی عملی اہمیت باقی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ناسا نے کہا چاند پر لمبا عرصہ رہنے کیلئے مشن بھیجیں گے، مستقبل میں مولوی صاحبان کے لیے عید پر چاند کرنا بڑا چیلنج ہوگا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ کہتی ہے کہ جو وقت گزر جائے اچھا ہے، کرونا وائرس سے متعلق پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، ملک میں اس وقت 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آبادی زیادہ ہے اگر وائرس نے شدت اختیار کی تومشکل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو بیرون ملک سے لاکر آئسولیشن میں رکھنا مسئلہ ہے اس کے لیے دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اوورسیز پاکستانیوں میں سب سیزیادہ مقبول ہے۔ آج کل پاکستان میں چلنے والے ترک ڈرامے ارطغرل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہیروز پر بھی ڈرامے بنانا چاہیئں۔

ترک اور اسلامی تاریخ کو سمجھنا بھی ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کے لیے 23 مئی کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین کریں گے۔ وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہفتے کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیشگوئی سے روک دیا، وزارت مذہبی امور کے ذریعے محکمہ موسمیات کو پیشگوئی سے روکا گیا۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…