جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ہرچیزپیسہ نہیں ہوتی، احتیاط نہ کی تو وباء شدت سے پھیل سکتی ہے، کیا عید کے بعد بھی مارکیٹیں او ر دکانیں کھلی رہیں گی ؟ چیف جسٹس نے بڑا اعلان کردیا حکومت کو کھری کھری سنا دیں

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے کی دوٹوک الفاظ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہفتہ اور اتوار کو شاپنگ سینٹرز کھولنے کا حکم عید کے تناظر میں ہے، چیف جسٹس نے کہا عید کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے،ملک میں کورونا ہے، احتیاط نہ کی گئی تو کورونا شدت سے پھیل سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5رکنی لارجربینچ نے کورونااز خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا چیئرمین این ڈی ایم اے عدالت میں حاضرہیں۔ چیف جسٹس نے کہا ہمارامسئلہ اخراجات کانہیں ہے،ہم لوگوں کوبہترسروس دلاناچاہتے ہیں، لوگوں کیلئے ہیومن ریسورس متعین ہیں وہ بہترکام نہیں کررہیں، جب مریض ان کے پاس پہنچتا ہے وہ پھنس جاتاہے، سرکاری لیبارٹریزمیں ٹیسٹ مثبت آئے اورنجی کلینک سے وہ منفی آگیا، سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں بھی ایساہی ہوا، نیشنل اسپتال لاہورسے ایک آدمی کی ویڈیو دیکھی وہ رورہاہے۔ جسٹس گلزار نے ریمارکس میں کہا ڈاکٹراور طبی عملے کوسلام پیش کرتے ہیں، اس عملے میں جوخراب لوگ ہیں وہ تشویش کی وجہ ہیں، ہرچیزپیسہ نہیں ہوتی،پیسوں کیلئے کھیل نہ کھیلیں، پیسہ اہم نہیں ہے بلکہ انسان اہم ہیں، ملکی معیشت کاموازنہ افغانستان،صومالیہ،یمن سے کیا جاتا ہے، پاکستانی غریب سے غریب ترین قوم ہے، اس طرف کسی کوخیال نہیں۔چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ لاہورایکسپوسینٹر،اسلام آبادقرنطینہ سیلوگوں کی ویڈیوزدیکھنے کومل رہی ہیں، لوگ غصے میں کہہ رہے ہیں کہ باہرمرجالیکن پاکستان نہ آ، 10، 10 لوگ قرنطینہ مراکزمیں ایک ساتھ بیٹھے ہیں یہ کیساقرنطینہ ہے؟ ان قرنطینہ سینٹرزمیں کوئی صفائی کاخیال نہیں رکھا جارہا، کوروناکے مریض کودنیاجہان کی ادویات لگادی جاتی ہیں۔

جسٹس گلزار نے کہا کہ ایک شخص رورہاتھااسکی بیوی کوکورونانہیں لیکن ڈاکٹرچھوڑنہیں رہے تھے، قرنطینہ سینٹرز میں واش رومز صاف نہیں ہوتے،پانی نہیں ہوتا، سوشل میڈیا پر قرنطینہ سینٹرزکی حالت زارکی ویڈیوزچل رہی ہیں، مشتبہ مریض ویڈیوزمیں تارکین وطن کوکہہ رہے ہیں پاکستان نہ آئیں، ہم پیسے سے کھیل رہے ہیں لوگوں کااحساس نہیں۔کوروناازخودنوٹس کیس میں سماعت کے دوران چیئرمین این ڈی ایم ایعدات میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے کہا ہمارے لوگوں کو جانوروں سے بدتر رکھا جارہا ہے، سرکارکے تمام وسائل کو لوگوں کے اوپر خرچ ہونا چاہیے، کسی مخصوص کلاس کیلئے سرکار کے وسائل استعمال نہیں ہونے چاہئیں، مخصوص کلاس تو صرف2فیصدہے، این ڈی ایم اے شہروں میں کام کر رہا ہے ، دیہاتوں تک توگیاہی نہیں، جتنے قرنطینہ سینٹرزقائم ہوئے وہ صرف شہروں میں ہوئے، دیہاتوں میں لوگ پیروں کیپاس جاکردم کرارہے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ہماری تشویش اخراجات سے متعلق نہیں ہے، ہماری تشویش سروسزکے معیار پرہے۔

مشتبہ مریض کاسرکاری لیب سے ٹیسٹ مثبت،نجی سے منفی آتا ہے، سپریم کورٹ کے لاہور رجسٹری ملازمین سے بھی ایساہی ہوا، ہمارے ملازمین کاٹیسٹ سرکاری لیب سے مثبت،نجی سے منفی آیا۔ جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ چین سے آنیوالے مال کی کوالٹی چیک نہیں ہوتی، ہم کم کوالٹی کامال مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں، دنیابارڈرزپردرآمدسامان کی کوالٹی چیک کرتی ہے یہاں ایسا نہیں، سب لوگ صرف پیسے سے کھیل رہے ہیں کسی کوانسان کی فکرنہیں، پاکستان کے پاس خرچ کرنے کیلئے لامحدودرقم نہیں ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کہ این ڈی ایم ایساراسامان چین سے منگوارہاہے۔

چین میں ایک ہی پارٹی این ڈی ایم ایکوسامان بھجوارہی ، مقامی سطح پرسامان کی تیاری کیلئے ایک ہی مشین منگوائی گئی اور چیئرمین این ڈی ایم ایسے استفسار کیا یہ ڈیسٹوپاکستان آرمی کیاچیزہے؟ یہ مشین کسی پرائیویٹ آرمی پرسنل کی ہے یاپاکستان آرمی کی، جومشین باہر سے منگوار ہیں کسی پرائیویٹ آدمی کومنگوانے دیتے، آپ نے مشین کسی دوسرے آدمی کومنگوانے ہی نہیں دی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پرائیویٹ لوگ بھی مشینیں اورسامان منگوارہے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا آپ کوہرچیزاپنے ملک میں بنانی چاہیے۔

باہرسے کوئی آپ کو دے گا اور نہ ہی آپ سے لے گا، کھانے پینے کی اشیا،ادویات اوردیگرسامان اپنے ملک میں تیارکریں، کوئی آپ سے سامان خریدے گانہ آپ کسی سے خریدسکیں گے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا آپ یونیورسٹی گریجویٹس کواستعمال کریں، آپ اداروں کوچلا سکتے ہیں نہ ہی مینج کرسکتے ہیں، آپ نے سب کچھ سیاست زدہ کردیا، آپ نے اسٹیل ملزکوتباہ کر دیا، اسٹیل ملزمیں ٹینک اوردیگرسامان تیارہوتاتھا، بہت سی کمپنیوں کالیگل ایڈوائزررہاوہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے بندہوگئیں، آپ پبلک یاپرائیویٹ سطح پرکام کریں لوگوں کونوکریاں ملنی چاہئیں۔جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ آپ صومالیہ سے بھی نیچے چلے جائیں گے۔

آپ غربت کی لکیر سے نیچے جارہے ہیں، ملک کے وسائل عوام کیلئے ہیں، صرف 2فیصد کے لیے نہیں، باقی 98 فیصد عوام پر بھی وسائل خرچ کریں۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے کروڑوں روپے لگادیئے لیکن کچھ ہوتانظرنہیں آرہا،حاجی کیمپ پرپیسہ لگادیااب صرف حاجیوں کوکچھ فائدہ ہوجائیگا، ورنہ توحاجی بھی بدترین حالات میں وہاں گزاراکرتے تھے، جس پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ این ڈی ایم اے دیگراداروں کوبھی مددفراہم کررہاہے، ہمارے تعاون سے ملک میں 10لاکھ پی پی ایزبن رہی ہیں۔

جسٹس گلزار نے چیئرمین این ڈی ایم ایسے مکالمے میں کہا آپ رقم کے حساب کتاب کوچھوڑیں، ہرچیزچین سے منگوائی جا رہی ہے،ن پاکستان میں چین سے گھٹیا مال منگوایا جاتا ہے ، جو 10کالے کر 1000 کا بکتا ہے، امریکامیں کھلونے کا رنگ بھی چیک ہوتاہے کہ بچے کوالرجی تونہیں ہوگی، یہاں سب کچھ بارڈر سے بغیرچیکنگ آجاتاہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا تمام طبی آلات پاکستان میں ہی تیارہوسکتے ہیں ، وقت آرہا ہے ادویات سمیت کچھ بھی باہر سے نہیں ملے گا ،پاکستان کو ہر چیزمیں خودمختار ہونا ہوگا، اسٹیل مل چل پڑے تو جہازاورٹینک بھی یہاں بن سکتے ہیں، تمام پی آئی ڈی سی فیکٹریاں اب بند ہوچکی ہیں۔

اسٹیل ملز کو سیاسی وجوہات پر چلنے نہیں دیا جاتا۔ہمارے لوگوں کوجانوروں سے بدتررکھاجارہاہے، سرکار کے تمام وسائل کولوگوں کے اوپرخرچ ہوناچاہیے، حاجی کیمپ قرنطینہ سینٹرکے حالات آپ کے سامنے ہیں، ایک دفعہ جوبندہ قرنطینہ پہنچ گیاوہ پیسے دیے بغیرباہرواپس نہیں آسکتا، چاہے وہ شخص نیگٹوہی کیوں نہ ہو۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے عدالت کو بتایا کہ 10 ملین پی پی ایزکٹ تیارہورہی ہیں، 1187 وینٹی لیٹرزکاآرڈردیاتھاجس میں سے300آچکیہیں، 20اپریل کیبعداب تک کوئی پی پی ایزکٹ نہیں منگوائی، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے امریکامیں ہرچیزکامعیاردیکھاجاتاہے۔

ہمارے یہاں جوسامان منگوایاجاتاہے اس میں معیار نہیں دیکھاجاتا، ہمیں معیاری سامان چاہیے۔اٹارنی جنرل نے کہا عدالتی ریمارکس سے عوام سمجھ رہے ہیں کورونا سنجیدہ مسئلہ نہیں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا ٹی وی پر سنا ایک شخص کہہ رہا تھا صبح کے وقت طارق روڈ پر پارکنگ تھی، اس وقت تک ہم نے نہ کوئی آرڈر اورنہ کوئی ریمارکس دیے تھے۔اٹارنی جنرل نے مزید کہا یہ نہیں کہہ رہا بازاروں میں رش چیف جسٹس کی وجہ سے لگ گیاہے، عوام سپریم کورٹ کے فیصلوں کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں،عدالت کے حکم کے باعث انتظامیہ کواقدامات میں مشکلات ہیں، استدعا ہے ریمارکس اور فیصلے دیتے ہوئے معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھا جائے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا وائرس کے خلاف نبردآزما ہے، چیئرمین این ڈی ایم ایکی رپورٹ بڑی مفیدہے، پی پی ایز پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں، وینٹی لیٹرزکی پیداوار بھی شروع ہوچکی ہے، 1187وینٹی لیٹرزحکومت بیرون ملک سے منگوانے کا آرڈر دے چکی ہے، 300وینٹی لیٹر آچکے ہیں۔جسٹس گلزار نے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا شاپنگ سینٹر ہفتہ اوراتوار کو کھولنے کا حکم عید کے تناظر میں تھا، عید کے بعد صورتحال کا جائزہ لیں گے، احتیاط نہ کی گئی تو کورونا شدت سے پھیل سکتا ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے نے تسلی بخش رپورٹ دی ہے۔

لوگ اس سے بڑی تعدادمیں متاثرہورہے ہیں، ہم جانتے ہیں کوروناملک میں موجودہے، سرکاری دفاتر کھول کر نجی ادارے بند کررہے ہیں، سندھ حکومت کے فیصلوں میں بڑا تضاد ہے، جس پر اے جی سندھ نے کہا وفاقی حکومت طبی ماہرین کی رائے کے برخلاف جارہی ہے جبکہ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ عدالت کے ہفتہ اتوارلاک ڈان کے حکم سے ممکن ہے حکومت مطمئن نہ ، حکومت نے اس کے باوجود ا س پرعمل کیا۔جسٹس گلزار نے ریمارکس دیئے کہ ہماری پورے پاکستان پر نظر ہے، آنکھ، کان اورمنہ بند نہیں کرسکتے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا عدالت ہماری گزارشات بھی سن لے، عدالت ماہرین کی کمیٹی بنا کر رپورٹ طلب کرلے۔

لاک ڈان ختم ہوگیا ،اس کا نتیجہ کیا ہوگا، ہفتے میں 2دن لوگ مارکیٹ نہیں آئیں گے تو وبا کا پھیلا زیادہ نہیں ہوگا۔ جسٹس سردارطارق نے کہا مالز محدود جگہ پر ہوتے ہیں جہاں احتیاط ممکن ہے،راجہ بازار،موتی بازار،طارق روڈپررش زیادہ ہوتا ہے، مالزکھولنے کا الزام عدالت پر نہ لگائیں۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا ٹڈی دل کا بڑا ریلا ایتھوپیا سے پاکستان کی جانب بڑھ رہاہے، ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کو قابو نہ کیا تو آئندہ سال فصلیں نہیں ہوں گی، پہلے بھی ٹڈی دل آتا تھا لیکن2ہفتے میں اسے ختم کردیا جاتا تھا۔

فصلوں کے تحفظ کے ادارے کے پاس جہاز تھے، جو ٹڈیوں سے نمٹتے تھے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے محمدافضل نے کہا اس وقت 20میں سے صرف ایک جہاز فعال ہے، مزید ایک جہاز بھی خرید لیا ہے، پاک فوج کے 5ہیلی کاپٹرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں، توقع ہے ٹڈی دل سے جلدنمٹ لیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے سینٹری ورکرزکوتنخواہیں اورحفاظتی سامان مہیا کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کی کوروناخطرات پر ماہرین کی ٹیم بنانے کی استدعامسترد کردی اور وفاق اور صوبائی حکومتوں سے پیشرفت رپورٹس طلب کرلیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا وضاحت کردیں ہفتہ اتوار کا لاک ڈان عید تک ہے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 8جون کو ہونے والی سماعت میں وضاحت کردیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…