اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رہنماپاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے پی جے میر کے ساتھ گفتگو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جن انڈینز کو ویزے دئیے گئے اس میں ماڈل ٹاؤن میں موجود حمزہ شہباز کے گھر کا ایڈریس درج ہے۔میرا سوال یہ ہے جن انڈینز کو ویزے دئیے گئے وہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کیوں سفر کرتے رہے؟ وہ کراچی کیوں جاتے رہے؟ یہ ویزا تمام پاکستان کیلئے تھا کہ جہاں چاہیں چلے جائیں۔خرم نواز گنڈا پور نے
مزید کہا کہ حدتو یہ تھی کہ ان لوگوں کو ہر قسم کی کسٹم چیکنگ سے بھی مستثنیٰ قرار دیدیا گیا جس پر پی جے میر نے حیرت کا اظہار کیا۔اس پر خرم نواز نے کہا کہ ہمارے پاس ڈاکومنٹس ہیں، ہم انہیں چیلنج کرتے ہیں۔ ہمیں چیلنج کیا گیا تھا کہ ہم آپکو عدالت لیکرجائیں گے تب تو یہ اقتدار میں تھے۔ ہم نے انہیں کہا تھا کہ ہم آپکے چیلنج کو قبول کرتے ہیں۔ہمارے پاس ریکارڈ ہیں، ہم آپکو نام ، ویزا نمبر بتادیتے ہیں جودہلی ایمبیسی نے ایشو کئے۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئے۔