ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

جو کام کوئی نہ کرسکا عاصم سلیم باجوہ نے آتے ہی کردکھایا، کابینہ کی باتیں لیک کرنیوالےوفاقی وزیر کو ڈھونڈ نکالا ایک معاون خصوصی بھی ملوث نکلا،جانتے ہیں پھر ان دونوں کیساتھ انہوں نے کیا کیا؟ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 16  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ بعض وزرا کی جانب سے کابینہ کی خبریں لیک کی جاتی ہیں، معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ایک وزیر کو خبریں لیک کرنے پر سمجھا بھی دیا ہے ۔اپنے وی لاگ میں رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا کہ کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں علی زیدی نے یہ معاملہ اٹھایا کہ کابینہ کی خبریں لیک ہورہی ہیں جو اچھی بات نہیں ہے۔ اجلاس کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کابینہ کو بتایا کہ کون سے وزرا خبریں لیک کرتے ہیں۔

میڈیا کو خبریں لیک کرنے والے وزیر کا تعلق اسلام آباد سے ہے جبکہ ایک معاون خصوصی بھی خبریں لیک کرتے ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ انہوں نے وزیر کو سمجھا دیا ہے جبکہ اسسٹنٹ کو بھی سمجھا دیا جائے گا۔رؤف کلاسرا کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی اپنے ہر وزیر پر گہری نظر ہے جس کی وجہ سے وزرا سانس بھی نہیں لیتے اور نہ کسی سے بات کرتے ہیں۔ اس سے پہلے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اپنی کابینہ پر نظر رکھتے تھے اور اب عمران خان اپنے وزیروں پر نظر رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…