اسلام آباد( آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل نے کورونا از خود نوٹس کیس میں اپنی شرعی رائے سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔اٹارنی جنرل کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی شرعی رائے میں اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا ہے کہ زکوٰۃ فنڈ سے ایک حد تک تنخواہ کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پہلے سے موجود ایک سفارش کی بنیاد پر ہے،تنخواہ کی ادائیگی سے زکوٰۃ
کی تقسیم کا اصل مقصد نظر انداز نہ ہو اورغیر مناسب انتظامی اخراجات بھی نہیں کرنے چاہئیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان میں زکوٰۃ کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اسلامی نظریاتی کونسل اور مفتی تقی عثمانی سے شرعی رائے طلب کی ہے کہ کیا زکوٰۃ اور بیت المال کے پیسے سے ادارے کی تنخواہیں دی جا سکتی ہیں یا نہیں؟ کیازکوٰۃاور صدقے کی رقم سے ادارے کے دیگر اخراجات بھی چلائے جا سکتے ہیں یا نہیں؟