جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے پولیس سرٹیفکیٹ لازمی قرار

datetime 25  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے گاڑی میں منشیات اور اسلحہ رکھنے کے کیس کے جاری تفصیلی فیصلے میں کسی بھی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے پولیس سرٹیفکیٹ کا لازمی قرار دے دیا ہے ۔ لاہور رجسٹری کے سید منصور علی شاہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ 2015 میں پولیس قبضہ میں لی جانے والی گاڑی میں اسلحہ ، منشیات سمیت 2 افراد سوار تھے۔

تھانہ مصطفی آباد کی طرف سے گاڑی بند کرنے اور مقدمے کے اندراج کے بعد امجد علی خان نامی شخص نے ٹرائل کورٹ میں گاڑی سپرداری کی درخواست گزار دی جسے ٹرائل کورت نے منظور کر لیا ۔ تاہم ریاست کی درخوات ہائی کورت نے مجوزہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سپرداری منظور نہیں کی ۔ کیس سپریم کورٹ میں آیا تو ہم نے دیکھا کہ گاڑی کے رجسٹریشن کے مرحلے میں پولیس سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے سبب متعدد گاڑیاں جو کسی مجرمانہ کارروائی میں استعمال ہوتی رہی ہیں آزادانہ طور پر خریدی اور بیچی جاتی ہیں ۔ عدالت عظمی نے اپنے فیصلے میں آئندہ کسی بھی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے پولیس سرٹیفکیٹ کو ضروری قرار دیتے ہوئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے کی کاپی وفاقی انتظامیہ ، پنجاب حکومت اور سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو بھجوانے کا حکم بھی دیا ہے ۔ عدالت عظمی نے اس موقع پر امجد علی خان کی طرف سے گاڑی نمبر UH-068 کی سپرداری کی درخواستی بھی مسترد کر دی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…