ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرتار پورگوردوارے کی 24 گھنٹے میں ہی مرمت،اصل شکل میں بحال ،سکھ برادری کی بھرپور تعریف، پاکستان کا بھارتی واویلا پر سخت ردعمل، آئینہ دکھا دیا

datetime 20  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کرتار پور گوردوارے کے گنبدوں کی مرمت کا کام مکمل،نجی ٹی وی کے مطابق علاقے میں چلنے والی تیزہواؤں کے باعث کرتارپور گوردوارے کے گرنے والے 8گنبدوں کی مرمت کا کام چند ہی گھنٹوں میں مکمل کرلیا گیا ۔

بھارت نے گزشتہ روزشدید طوفان کے باعث گوردوارہ کرتارپور صاحب کے چند گنبدوں کو پہنچنے والے نقصان پرپاکستان سے اس ضمن میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طورپران گنبدوں کی تسلی بخش مر مت کرانے کیلئے درخواست کی تھی ۔ تاہم بھارت کی جانب سے اس بارے تشویش ظاہر کرنے سے قبل ہی نقصان پہنچنے والے گنبدوں کی ہنگامی طورپرمرمت کرکے ان کو پہلے والی شکل میں بحال کردیا گیا تھا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ شدید طوفان کے باعث گردوارہ کرتارپورصاحب کے چند گنبدوں کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت 24 گھنٹے کے دوران ہی کرلی گئی تھی۔ پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اورسکھ برادری نے نقصان پہنچنے والے گنبدوں کی فوری مرمت کیے جانے والی کوششوں کو بے حد سراہا، تاہم ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ یہ کتنی ستم ظریفی کی بات ہے کہ ایک ایسا ملک جہاں مذہبی اقلیتوں کواپنا تحفظ حاصل نہیں اورجہاں ریاستی مشینری کی سرپرستی میں ان کی عبادتگاہیں ختم کردی گئی ہیں ،مذہبی مقام پرہونے والے معمولی نقصان کو بڑھاچڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…