جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

سندھ میں حالات بہت خراب،8ارب کا راشن کہاں تقسیم کیاگیا؟ سپریم کورٹ نے کرونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ کرونا سے متعلق حکومتی اعلی سطح اجلاس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں،سندھ حکومت آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائے،پنجاب حکومت کی جانب سے بین الصوبائی سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

بین الصوبائی سفری پابندی لگانا آرٹیکل 15 کے تحت وفاق کا اختیار ہے،کیس کی مزید سماعت 20اپریل کو ہوگی ۔ منگل کو جاری حکم نامے میں کہاگیاکہ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کرونا سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،کرونا سے متعلق قانون سازی کیلئے حکومت سے مشاورت کی یقین دہانی کرائی گئی۔ حکم نامے کے مطابق تمام صوبوں نے بھی کرونا سے تحفظ کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی،پی پی ای اور کٹس کی ملک میں مینوفیکچرنگ بارے بتایا گیا۔ حکم نامے کے مطابق ملک بھر کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن پر ہیں،میڈیکل عملہ کو پی پی ای سمیت تمام ضروری طبی سامان مہیا کیا جائے۔ عدالت کے مطابق پی ایم اے کے سربراہ نے 40000 ڈاکٹرز کی رجسٹریشن جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔حکمنامہ کے مطابق کرونا سے متعلق حکومتی اعلی سطح اجلاس کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جائیں،کیس کی مزید سماعت 20 اپریل کو ہوگی۔حکنمامہ میں کہاگیاکہ کراچی میں 11 یونین کونسلز کو سیل کر دیا گیا،سندھ میں حالات بہت خراب ہیں عوام انتظامیہ سے تنگ آکر سراپا احتجاج ہے۔حکنمامہ میں کہاگیاکہ سندھ کی عوام کو ضروری اشیا خریدنے کی کوئی سہولت نہیں دی جارہی۔ حکمنامے کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 8 ارب روپے راشن تقسیم کرنے کی کوئی تفصیل پیش نہیں کی گئی۔حکنمامہ میں کہاگیاکہ سندھ حکومت آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائے،پنجاب حکومت کی جانب سے بین الصوبائی سفری پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔حکمنامہ میں کہاگیاکہ بین الصوبائی سفری پابندی لگانا آرٹیکل 15 کے تحت وفاق کا اختیار ہے

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…