اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہد ے کی خلاف وزیوں اور بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہادتوں کے واقعہ پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے ۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر سخت احتجاج کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیا کو ڈی جی برائے جنوبی ایشیاء زاہد حفیظ نے طلب کیا، بھارت کی طرف سے ایل او سی کے
رکھ چکڑی، ڈھنڈیال، چڑی کوٹ اور بروہا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ پر سخت احتجاج کیا گیا، بھارتی فائرنگ ڈھنڈیال سیکٹر میں دو سالہ بچہ محمد حسیب شہید ہوگیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رکھ چکڑی سیکٹر میں 26سالہ وقار شاہ اور 72سالہ محمد شریف شدید خمی ہوگئے، چڑی کوٹ سیکٹر میں 17سالہ ٹیپو اور بروھا سیکٹر میں 25سالہ زرینہ شدید ذخمی ہوگئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کی طرف سے مسلسل ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، سلسلہ فوری روکا جائے ۔