پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

فوت ہونیوالی خاتون میں کورونا کی تصدیق، لوئر دیر کا پورا گائوں قرنطینہ میں تبدیل

datetime 28  مارچ‬‮  2020 |

لوئر دیر،پشاور( آن لا ئن ) خیبر پختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں انتقال کر جانے والی ایک خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ نے ایک جاری کیے گئے اعلامیے کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ لوئر دیر میں انتقال کر جانے والی خاتون کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لوئر دیر کے علاقے مدینہ آباد زیارت تالاش گائوں کی خاتون کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انتقال کر جانے والی خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پورے گائوں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لوئر دیر میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے لاک ڈائون کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ضلع میں دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ ساتھ انتظامی افسرز بازاروں کے مانیٹرنگ بھی کر رہے ہیں ۔دریں اثناخیبر پختونخواہ حکومت نے صوبہ میں 231 تعلیمی اداروں کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کردیا۔ خیبرپختونخوا میں 231 اسکولز قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کیے گئے ہیں جن میں133 لڑکوں اور 98 لڑکیوں کے اسکول ہیں۔سب سے زیادہ چارسدہ میں 28 لڑکوں کے اسکولوں کو قرنطینہ سینٹر قرار دیا گیا ہے جبکہ صوابی میں 25 گرلز اسکول قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کیے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دیر لوئر میں 31 لڑکوں کے اسکول قرنطینہ کے لیے مقرر کیے گئے ہیں، مہمند میں 15 گرلز اسکول قرنطینہ کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ صوبے کے 35 اضلاع میں مختلف اسکولوں کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…