اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی جہاں صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں ایک 57 سالہ مریض انتقال کرگیا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی صوبے میں وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی،اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز کی تصدیق کی
جس کے بعد پنجاب میں مجموعی کیسز کی تعداد 249 ہوگئی ہے جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 887 تک جا پہنچی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹوئٹر کے ذریعے اعداد و شمار بتائے جس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں 176، لاہور 51، گجرات 5، گوجرانوالہ 6، جہلم 3، راولپنڈی 2، ملتان 2، فیصل آباد 1، منڈی بہاالدین 1، رحیم یار خان 1 اور سرگودھا کا ایک کیس شامل ہے۔