سپریم کورٹ کا خاتون کے حق میں شاندار فیصلہ ،شوہر کو کتنے تولہ سونا اور گھر کا کتنا حصہ حق میں دینے کا حکم جاری کر دیا

6  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے حق مہر کے مقدمے میں خاتون فلک نگار کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے  شوہر اجمل کو بیوی فلک نگار کو ساڑھے 12تولے سونا اور آدھا گھر بطور حق مہر دینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ معاملے کی سماعت جسٹس قاضی فیض عیسیٰ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس قاضی فائز عیسی نے  ریمارکس دیئے کہ

عدالت فیملی مقدمات کو تسلی سے سن کر فیصلہ کرتی ہے،اگر حق مہر نہیں دے سکتے تو پھر شادی نہیں کرنی تھی،نکاح میں حق مہر لکھوا دیتے ہیں،حق مہر نہ دیکر عدالت کی مشکلات بڑھا دی جاتی ہیں،عدالت نے قرآنی آیات کو دیکھ کر فیصلہ دیا،قرآن کی آیات سے کوئی کیسے اختلاف کر سکتا ہے،یا کہہ دیں کہ شوہر اجمل کی بیوی فلک نگار مسلمان نہیں۔ معاملے میں فیملی کورٹ نے خاتون فلک نگار کو سوات میں گھر اور 25 تولے سونا حق مہر میں دینے کا حکم دیا تھا۔ہائیکورٹ نے فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔محمد اجمل نے سوات میں فلک نگار سے نکاح کیا تھا۔عدالت عظمیٰ نے فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے  معاملے  نمٹا دیا  ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…