خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ،وجود کی نمائش خود عورت کی توہین فردوس عاشق اعوان کی بھی حساس معاملے میں انٹری ، میڈیا کو تنبیہ کردی

5  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لا ئن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلا عات و نشریا ت فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے اوروجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے،میڈیا کو ایسے حساس معاملات پر زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمتہ الزہرا کی سیرت طیبہ اورامہات المومنین جیسی جلیل القدرہستیاں ہیں، پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجہ الکبریٰ تجارت پیشہ تھیں۔ اِسلامی تاریخ کے یہ روشن کردارہمارے لئے مشعل ِراہ ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، خاتون کی عزت ووقاراس کی حیا ہے، میڈیا یا کسی بھی فورم پرعورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے، ٹی وی چینل پرپیش آنے والا واقعہ قابل افسوس ہے، میڈیا کو ایسے حساس معاملات پرزیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہرقسم کے استحصال کے خلاف ہے اورانکے آئینی، قانونی، سیاسی، سماجی اورمعاشی حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔ عورتوں کے حق وراثت سے لے کرزینب الرٹ بل کی منظوری تک کے اقدامات عورتوں کے حقوق کیلئے حکومت کے پختہ عزم اورسوچ کاواضح اظہارہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…