شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سے رخصتی ؟ نیااپوزیشن لیڈر لانے کی تیاریاں؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

21  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف سے وطن واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے یا پھر نئے اپوزیشن لیڈر کے چناؤ کا آغاز کیا جائے۔فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ اپوازیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لا رہےاور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا عہدہ وہ پہلے چھوڑ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون سازی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم کردار ہے اور وہ خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں، شہباز شریف کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔فواد چوہدری نے مزید لکھا کہان حالات میں یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھر نئے اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کے لیے پراسسس کا آغاز کیا جائے کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عر صہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔خیال رہے کہ شہباز شریف نواز شریف کے علاج کے سلسلے میں گزشتہ برس نومبر سے برطانیہ میں مقیم ہیں اور اگلے ماہ ان کی وطن واپسی کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…