اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا چینی صدر شی جن پنگ کو ٹیلی فون ،کورونا وائرس کے خلاف چینی عوام اور قیادت سے اظہار یکجہتی ،نجی ٹی وی کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم نے کورونا وائرس سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور اس جان لیوا وبا سے نمٹنے کے لیے چینی اقدامات کی تعریف کی۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کے ساتھ ہیں، اس وائرس کے خلاف بروقت اور موثر چینی اقدامات کو دنیا بھر نے سراہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈاکٹرز پر مشتمل فیلڈ ہسپتال چین بھیجنے کی پیشکش کی اور کہا مشکل وقت میں پاکستانی عوام اور حکومت چین کے ساتھ ہیں۔