جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

کیپٹن (ر)صفدر کی ضمانت کومنسوخ کیا جائے ! حکومت کی درخواست پر عدالت نے اپنا فیصلہ سنادیا

datetime 18  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی ضمانت منسوخی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے حکومت پنجاب کی درخواست پر سماعت کی، ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نے مؤقف اپنایا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی۔

ان کے خلاف مقدمے میں دفعہ 124 اے لگائی گئی جو قابل ضمانت نہیں، اس جرم کی سزا عمر قید ہے۔عدالت نے کہا آپ نے لکھا ہے کہ محمد صفدر نے حکومت کے خلاف احتجاج کا کہا ہے، حکومت خود بھی احتجاج کرتی رہی ہے پھر اس کے خلاف پرچہ دینا چاہیے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ احتجاج قانونی دائرہ میں رہ کر کیا جانا چاہیے، محمد صفدر نے حکومت کے خاتمے اور وکلاء  میں نفرت پیدا کرنے کے لیے تقریر کی، انہوں نے ایکسٹینشن لینے کے لیے عمران خان کو لانے کا بیان بھی دیا۔اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کس کی ایکسٹینشن کی بات کی ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا آرمی چیف کی ایکسٹینشن، یہ بات غداری کے زمرے میں آتی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے کارروائی کے بعد حکومتی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔واضح رہے کہ لاہور پولیس نے محمد صفدر کو گزشتہ سال 30 اکتوبر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم گرفتاری کے اگلے ہی روز جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ان پر مزید دو مقدمے درج کر دیئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…