سیکرٹری جنرل یواین کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، انتہائی اہم معاملات پر تبادلہ خیال، انسداد دہشت گردی اور امن مشنز میں پاکستان کے کردار کا بڑا اعتراف

17  فروری‬‮  2020

راولپنڈی (آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف سے ملاقات میں سیکرٹری جنرل یواین نے انسداد دہشتگردی اور امن مشنز میں پاکستان کا کردار قابل تعریف کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں پر سیکرٹری جنرل یواین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی، دونوں میں مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال، افغان مہاجرین کی واپسی اور افغانستان میں امن عمل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔انسداد دہشتگردی اور امن مشنز میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یواین فوجی مبصر گروپ کو کشمیر میں رسائی دینے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے سمیت کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سال پاکستان کے عوام کے لیے بہت مشکل حالات رہے لیکن ہم نے تمام تر مشکلات کے باوجود لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی جاری رکھی۔ پاکستان، افغان مہاجرین کی میزبانی کے 40 سال مکمل ہونے کی خوشی منارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…