اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے صوبوں کو کر دارادا کر نے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ انتظامی اقدامات کے زریعے زخیرہ اندوزی پر قابو پایا جائے، اشیا کی قیمتوں میں جلد کمی آنا شروع ہو جائے گی ۔
پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ امور حفیظ شیخ نے کہاکہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرض پروگرام جاری ہے ،آئی ایم ایف پاکستان کو چھ ارب ڈالرز دے رہا ہے ،آئی ایم ایف اقتصادی اصلاحات میں مدد دے رہا ہے۔ اس موقع پر حفیظ شیخ نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے صوبوں کو کردار ادا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ انتظامی اقدامات کے زریعے زخیرہ اندوزی پر قابو پایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، اشیا کی قیمتوں میں جلد کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ حفیظ شیخ نے کہاکہ قوم دیکھے گی مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سبزیوں کے دام میں سیزن کی تبدیلیوں سے اضافے ہوا۔انہوںنے کہاکہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپنے غیر ضروری اخراجات میں کمی کی ہے