پی پی میں باپ بیٹے اور ن لیگ میں چچا بھتیجی کی سیاسی لڑائی ، نوازشریف پاکستان آئینگے یا نہیں ؟بڑا دعویٰ کردیا گیا

2  فروری‬‮  2020

کراچی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پی پی میں باپ بیٹے اور ن لیگ میں چچا بھتیجی کی سیاسی لڑائی ہوگی، نوازشریف کو وطن واپس آتے ہوئے نہیں دیکھ رہا۔ایک انٹرویو میں شیخ رشید نے کہا کہ لندن سے ہم پہلے کس کو واپس لائے ہیں جو نواز شریف کو لائیں گے۔

(ن )لیگ کا مطالبہ کیا تھا سب کو معلوم ہے، لوٹی ہوئی دولت باہر ہے اس لیے یہ لوگ پاکستان میں رہنا نہیں چاہتے۔انہوںنے کہاکہ ملک سے باہر جانا ہی ان کاماسٹر پلان تھا، نواز شریف کو آتا اور مریم کو کہیں جاتے ہوئے نہیں دیکھ رہا، حکمرانی کے دن بہت جلدی سے نکلتے ہیں، اپوزیشن کے دن لمبے ہوتے ہیں، حکومتی اتحادی کہیں نہیں جارہے، کراچی کے مسائل ہیں اور ایم کیوایم پاکستان مسائل کا حل چاہتی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ ق بیانات دے رہی ہے تاہم حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، چوہدری شجاعت ذمہ دار ہیں، آئندہ ہفتے ملاقات ہوگی، پی ٹی آئی کا خزانہ عمران خان ہے اور اتحادیوں کے پاس دوسرا آپشن نہیں ہے، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن )ختم ہے، مولانا فضل الرحمان کبڈی کھیلے گا۔انہوں نے کہاکہ فصل الرحمان جلسے جلوس کریں گے تاہم وہ خطرہ نہیں ہیں، ملک کے جیسے حالات ہیں عمران خان کو نہیں ہلایا جاسکتا، معاشی لحاظ سے کچھ مسائل آئیں گے لیکن معیشت بہتر ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…