جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

قومی خزانے میں یکدم  4کھرب جمع ہونے کے قریب اتنی بڑی رقم کہاں سے آئیگی؟حکومتی حکمت عملی سامنے آگئی

datetime 29  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)نجکاری کمیشن بورڈ نے 2 پاور پلانٹس کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے 12 فرموں کو پری کوالیفائیڈ کرلیا اور او جی ڈی سی اور پی پی ایل کے حصص کی فروخت کے لیے مالیاتی مشیر کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری بھی دیدی۔نجکاری بورڈ خسارے میں چلنے والی سرکاری ملکیتی 27 جائیدادوں کی کھلی نیلامی کے ذریعے فروخت کرنے کی بھی منظوری دی اور ان تمام اثاثوں کے لیے 6.7 ارب روپے کی محفوظ قیمت بھی مقرر کردی۔

مالیاتی مشیروں نے صرف ایک جائیداد کی قیمت کا تخمینہ5 ارب روپے لگایا ہے جبکہ باقی 26 اثاثوں کی مالیت 1.7 ارب روپے بتائی گئی ہے۔پاور پلانٹس کی نیلامی اور دو کمپنیوں کے حصص کی فروخت سے 4 کھرب کے لگ بھگ رقم حاصل ہوگی جس سے بجٹ خسارہ پورا کرنے میں مدد لی جائے گی۔وزیراعظم عمران خان یہ تمام اثاثے عوامی قرضوں کی ادائیگی میں استعمال کرنا چاہتے ہیں جن میں 14 ارب روپے یومیہ کی شرح سے اضافہ ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…