فوری پاکستان پہنچو!آصف زرداری کا شہباز شریف کو مشورہ ،جانتے ہیں حکومت کیخلاف کون سی اہم ہدایات کر دیں؟

27  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) آصف زرداری نے شہباز شریف کو وطن واپسی کا مشورہ دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا فضل الرحمن کو منانے کے لیے آصف علی زرداری نے  شہباز شریف کو پیغام بھجوا دیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے معتمد خاص نے شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمن کی ناراضی دور کرنے سے متعلق آصف زرداری کا پیغام پہنچایا۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو فوری وطن آکر پارلیمان میں اپوزیشن کی قیادت کا بھی مشورہ دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے معتمد خاص کے ذریعے بھجوائے گئے پیغام میں شہباز شریف کو ہر قیمت پر مولانا فضل الرحمن کو منانے اور اپوزیشن اتحاد کو سرگرم کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کی تجویز پیش کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے شہباز شریف کو فوری وطن واپسی کا بھی مشورہ دے دیااور کہا کہ وہ وطن واپس آکر پارلیمان میں اپنا کردار ادا کریں جب کہ جے یو آئی کےقائد مولانا فضل الرحمن کی ناراضی دور کرنے کے لیے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے تعاون سے اقدامات بروئے کار لائیں۔جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے پارلیمنٹ میں سروسز ایکٹ ترمیمی بلوں کی یک طرفہ حمایت کرنے پر ناراض ہیں اور انہوں نے اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی میزبانی میں ہونے والی سرگرمیوں کا غیر اعلانیہ بائیکاٹ کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…