عام آدمی کو ریلیف پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، ہرگز دباؤ میں نہیں آئیں گے،منظم مافیا حکومت کیخلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی کھری باتیں

26  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر صوبے کی مجموعی صورتحال، عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو گزشتہ دنوں سامنے آنے والے آٹے کے بحران کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ اب صورتحال معمول پر ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں سے مزید سختی سے نمٹا جائے،گڈ گورننس کو مزید بہتر کیلئے کام کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک منظم مافیا حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے، یہ وہی عناصر ہیں جو گزشتہ دہائیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،ہر روز افراتفری کی باتیں کی جاتی ہیں تاکہ حکومت جو مثبت انتظامی تبدیلیاں لے کر آرہی ہے ان کو ناکام بنایا جائے،پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اور قبضہ مافیا قانون کی گرفت میں آئے ہیں،الحمدللہ آج صورتحال تبدیل ہو چکی ہے، روپے کی قدر میں توازن آگیا ہے اوردنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے پرکشش ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پنجاب سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے ارکان سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں سے ملاقات کا مقصد آپ کے متعلقہ حلقوں میں عوام الناس کو درپیش مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے مشکلات کا ادراک اور ان کے فوری حل کے لئے ہدایات جاری کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کسی علاقے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیے کوشاں رہیں۔اس موقع پر اراکین نے اپنے حلقوں میں عوام کو درپیش سماجی و ترقیاتی مسائل کے حل میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں صوبے میں ڈویژن کی سطح پر سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے منتخب نمائندگان اور صوبائی حکومت کے درمیان مشاورت کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت، خصوصی طور پر انتظامیہ اور منتخب نمائندگان کے مابین ایک مربوط اور موثر مکینزم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حکومت کو ہدایات بھی جاری کیں۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے منشور کا بنیادی عنصر کرپشن کا خاتمہ ہے،

ایک منظم مافیا معاشرے میں حکومت کے خلاف منفی تاثر کو فروغ دے رہا ہے، یہ وہی عناصر ہیں جو گزشتہ دہائیوں سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں،جان بوجھ کر ہر روز افراتفری کی باتیں کی جاتی ہیں تاکہ جو مثبت انتظامی تبدیلیاں ہم لے کر آ رہے ہیں ان کو ناکام بنایا جائے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اور قبضہ مافیا قانون کی گرفت میں آئے ہیں۔میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم ہرگز دباؤ میں نہیں آئیں گے، ہمیشہ چیلنجز کا سامنا کیا ہے اور انشااللہ آئندہ بھی کریں گے۔جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو تاریخی خسارے کا سامنا تھا،روپے کی قدر مسلسل گر رہی تھی،ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا،الحمدللہ آج صورتحال تبدیل ہو چکی ہے، روپے کی قدر میں توازن آگیا ہے،آج دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری کے حوالے سے پرکشش ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ڈیووس میں جس طرح ہمیں پذیرائی ملی ہے اس کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی، ڈیووس میں دنیا کی بڑی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد شریک ہوتے ہیں، ان سب نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع اور صلاحیت ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…