باجوڑ (مانیٹرنگ ڈیسک)ریموٹ کنٹرول دھماکے ، ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق باجوڑ ایجنسی کے علاقہ درہ میں یکے بعد دوریموٹ کنٹرول دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ درہ
میں ایک دھماکہ ہوا جس میں دو ایف اہلکار زخمی ہوئے ،پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران دوسرا ریموٹ کنٹرول دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے ۔