اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل 3وزرا عاطف خان ، شہرام ترکئی اور شکیل احمد کو فارغ کردیا گیا ، نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان ، صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی اور ریونیو کے وزیر شکیل احمد کو کابینہ سے نکال دیا ۔
ذرائع کے مطابق تینوں وزرا پریشر گروپ کے کرتا دھرتا تھے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ محمود خان نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی تھی جس میں محمود خان نے صوبائی حکومت کو درپیش مسائل سے آگا ہ کیا تھا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے تحفظات اور اختلافات دور کرنے کی ہدایت کی تھی ۔