پشاور(آن لائن) آٹے کے منصوعی بحران کے باعث صوبے کے اعلیٰ ترین آفیسر کو تبدیل کردیاگیاہے جبکہ منصوعی آٹے کے بحران پر قابو نہ پانے پر بعض ڈپٹی کمشنرز کو بھی تبدیل کیا گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے آٹے کے منصوعی بحران کا نوٹس لیتے ہو ئے فوری طور پر تحقیقات کے احکامات بھی جاری کئے ہیں وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردہ رپورٹ میں آٹے اور نابنائیوں کی ہڑتال کے بارے میں اہم انکشافات بھی کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کو جان بوجھ کر بدنام کرنے کی کو شش کی گئی ہے
ایک محکمہ کی غفلت اور بعض تاجروں کی جانب سے صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کے لئے یہ سازش کی گئی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے میں آٹے کے منصوعی بحران کاصوبائی اور وفاقی حکومت نے سخت نوٹس لیا ہے اور ابتدائی طور پر ایک محکمہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہو ئے محکمہ کے صوبے کے سربراہ کو بتدیل کردیاہے اور اس کی خدمات وفاق کے حوالے کردی ہے جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ آٹے کے منصوعی بحران پر قابو نہ پانے پر بعض ڈپٹی کمشنرز کے تبادلے بھی کئے گئے ہیں۔