جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ترک صدر طیب اردوگان کا دورہ پاکستان ، تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان فرروی میں ملائیشیا کا دورہ کریں گے جبکہ ترکی کے صدر طیب اردگان پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترک صدر کے درورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔ وہ 13 اور 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ترک صدر صدر پاکستان عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور عسکری و سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے ۔ قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاتھا کہ فروری میں وزیر اعظم عمران خان ملائشیا کا دورہ کریں گے

اور ترک صدر رجب طیب اردوان اگلے ماہ پاکستان آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو سراہا گیا ہے،ہم نے واضح طور پر کہا کہ ہماری سرزمین کسی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا گزشتہ روز کا بیان انتہائی واضح اور دو ٹوک تھا کہ پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا اور امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے ہم پر عزم ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…