منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

3 انتہائی اہم معاملے، امریکہ کی انتہائی اہم شخصیت اسلام آباد پہنچ گئی، آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گی

datetime 19  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری ایلس ویلز اسلام آباد پہنچ گئیں۔اسلام آباد پہنچنے پر ایلس ویلز اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق استقبال کرنے والوں میں دفتر خارجہ حکام اور امریکی سفارت خانے کے حکام بھی شامل تھے۔ ذرائع نے بتایاکہ ایلس ویلز 22 جنوری تک پاکستان میں چار روز قیام کریں گی،دورہ پاکستان میں ایلس ویلز سینئر حکومتی حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملاقاتیں کریں گی،

ذرائع نے بتایاکہ ایلس ویلز پاکستان پہنچنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گی،ایلس ویلز کی وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی اور علاقائی تحفظات کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ایلس ویلز پاکستانی حکام سے پاک امریکہ تعلقات میں بہتری، افغانستان میں قیام امن و مفاہمتی عمل پر بات چیت کی جائے گی،ایلس ویلز سری لنکا اور بھارت کے دورے مکمل کر کے اسلام آباد پہنچی ہیں۔امریکی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری حالیہ ایران امریکہ کشیدگی اور افغانستان میں جااری مفاہمتی عمل و امریکہ-طالبان مذاکرات کے حوالے سے بھی پاکستانی حکام سے بات چیت کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ایلس ویلز کی جانب سے امریکہ کی پاکستان کو فوجی امداد و فوجی تعلیم و تربیت کے معاملات بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی قیادت ملاقاتوں میں مسئلہ جموں و کشمیر اور مقبوضہ خطے میں بھارت کے غاصبانہ اقدامات کا معاملہ اٹھائے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے اور کرفیو کے خاتمے پر زور دیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ امریکی اعلیٰ سفارت کار سے بھارت میں متنازع شہریت بل، جنوبی ایشیا میں کشیدگی پر بھی بات ہوگی اور بھارت میں ہندتوا راج، مسلمان مخالف نفرت انگیز اور پرتشدد کارروائیوں کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…