اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا جس میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر مجھ سے نہیں پوچھا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ اتنی بھی کیا جلدی تھی کہ پیپلزپارٹی اور دوسری جماعتوں سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔ اس کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پارٹی کی جو موجودہ صورتحال ہے اسکی وجہ آپکا بیانیہ ہے۔خواجہ آصف کو آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ لندن سے آیا تھا۔میں آپ سے سینئر کارکن ہوں اورآپسے مشورہ کرنے کا مجاز نہیں ہوں۔اسکے بعد مریم نوازنے لندن میں یہ فون کیا جس پر مریم نواز کی انکے بڑوں نے سرزنش کی اور کہا کہ جو بڑوں کا فیصلہ ہے اس سے تسلیم کیا جائے۔ مریم نواز سے قبل خواجہ آصف نے لندن میں فون کیا تھا اور انھوں نے واضع پیغام دیا تھا کہ اگریہ الزامات اور بکواسیات بند نہ کی گئیں تو وہ باتیں بھی بتا دونگا جو حلف لینے کی وجہ سے نہیں کہہ سکتا تھا، ہم پر کیچڑ نہ اچھالا جائے۔انھوں نے کہا کہ ہم پر کیچڑ اچھالنے والے وہ لوگ ہیں جو مریم نواز کے خاص ہیں اور جاتی عمرہ سے ہدایات لیتے ہیں۔ سینئر صحافی نے بتایا کہ لندن میں ہونے والی میٹنگ میں خواجہ آصف کو گالیاں بھی نکالی گئیں۔