جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

2020 عوام کی ترقی اور خوشحالی وزیراعظم عمران خان نے غریب عوام کو خوشخبری سنادی  نئے سال پہلے مہینے میں کونسا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا ؟ جانئے

datetime 31  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آئیگا اور اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے ، اس کو بلڈوز ہونے نہیں دیں گے،2020 عوام کی ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا،نئے سال کے پہلے ماہ غریب عوام کیلئے مزید سہولیات کا اعلان کیا جائے گا،یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا ضروریہ کی مد میں 6 ارب کی

رعایت دی جائے گی،جنوری2020 کے آخری ہفتے میں پسے  ہوئے طبقے کی معاشی معاونت کیلئے فنانشل اسسٹنس کارڈ جاری کیا جائے گا،حکومت دیہاڑی دار لوگوں کو لنگرخانوں کے ذریعے طعام فراہم کرنے کا بندوبست بھی کرے گی، وزیر اعظم کی ہدایت کیمطابق معاشی اور اقتصادی بہتری کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وفاقی کابینہ کا اجلا س وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اجلاس میں 9نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،اجلاس میں مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔معاون خصوصی نے کہاکہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت  پر مذمتی قرارداد منظور کی گئی ، عالمی برادری سے کشمیریوں پرظلم و ستم کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی۔معاون خصوصی نے کہاکہ 2020عوام کی ترقی و خوشحالی کا سال ہو گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہاکہ کابینہ نے وزیراعظم کے پناہ گاہ  پروگرام کو سراہا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یوٹیلٹی سٹورز پر ارزاں نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائیگی ،یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے صارفین کو 6 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔ انہوںنے کہا کہ جنوری میں  مالیاتی معاونت کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ سروے کے مطابق ایک نظام کے ذریعے ہم طبقے کی مالی تعاون کریں اور دوسری طرف صحت کارڈ کے ذریعے صحت کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ اس ڈیٹا سسٹم جو رجسٹر نہیں ہیں لیکن مزدوری نہ حاصل کرپانے والے افراد کو اپنے گھر کے افراد کو تعاون کے لیے لنگر کے ذریعے مدد کی جائے، فٹ پاتھ اور دیگر کھلی جگہوں پر سونے والے مزدوروں کے لیے

عارضی رہائش کے طور پر پناگاہوں کے ذریعے مدد کی جائے گی اور وزیراعظم کا احساس پروگرام کے تحت ہر شہر میں پناگاہیں بنانے پر بھی کابینہ نے زور دیا۔وزیراعظم نے شوگر ملز بند ہونے کے باعث کاشتکاروں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لیا ۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ نیپرا ٹیرف کا معاملہ ای سی سی کو نظر ثانی کیلئے

بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ۔معاون خصوصی نے کہاکہ نیشنل کالج آف آرٹس کو انسٹی ٹیوٹ بنانے کی منظوری دی گئی ہے اور چاروں صوبوں میں اس کے کیمپس کھو لے جائیں گے تاکہ پاکستان کے اندر فن اور فن کار کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ محمد ہاشم رضا کو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا سربراہ بنانے کی منظوری دی گئی ۔انہوں نے کہا کہ ایجنڈے کا

پانچواں نکتہ ناروے کے شہری محمد اویس کے حوالے سے تھا جو وہاں ریپ اور گھریلو تشدد کے سنگین الزامات کے بعد پاکستان واپس آیا تھا تاہم کابینہ نے منظوری دی کہ ایڈیشنل کمشنر کے ذریعے معاملے کی انکوائری کروائی جائے جس کے لیے وزارت داخلہ کو متعلقہ ملک نے درخواست کی تھی۔انہوںنے کہاکہ برطانوی حکام کو مطلوب قتل مقدمے میں ملوث سہیل احمد خان کو مجسٹریٹ کے ذریعے

انکوائری کے تحت معاملے کو حل کرنے کی درخواست پر تبادلہ خیال کے بعد ایڈیشنل مجسٹریٹ کے تحت معاملے کو حل کرنے کی منظوری دے دی۔انہوں نے کہا کہ آٹھواں نکتہ حکومت کے ایک سال کے اقتصادی اشاریوں پر بریفنگ تھی جس میں بتایا گیا کہ ایک سال میں حکومت نے کیا کھویا اور پایا، ملک کو کہاں چیلنج کا سامنا تھا جس کو ہم نے دور کیا۔اقتصادی اشاریوں کے حوالے سے انہوںنے بتایاکہ

وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم اور کابینہ کو بریفنگ دی۔اسد عمر نے کابینہ کو بتایا کہ کرنٹ اکائونٹ خسارے میں پچھلے سال کے مقابلے میں 73 فیصد بہتری آئی ہے، تجارتی توازن میں 40 فیصد کمی آئی ہے، گزشتہ برس تجارتی توازن 13 اعشاریہ 4 ارب ڈالر تھا جو مالی سال 2019-20 میں 8 ارب ڈالر ہے۔وزیرمنصوبہ بندی ک بریفنگ سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

کابینہ کو بتایا کہ برآمدا ت میں 4 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور گزشتہ مالی سال میں اعداد وشمار 9 اعشاریہ 9 ارب ڈالر تھے جو اب 10 اعشاریہ 3 ارب تک پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ درآمدات گزشتہ مالی سال میں 23 اعشاریہ 2 ارب ڈالر تھی اور اس برس 18 اعشاریہ 3 ارب ڈالر ہیں، سروس بیلنس میں 6.6 فیصد بہتر آئی ہے، ترسیلات زر گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رہے

جو 9 اعشاریہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کی مد میں اب تک 87 ارب خرچ ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بیرونی مالی شعبے میں بہتری سے رئیل سیکٹر میں مثبت اثرات نمایاں ہوئے ہیں، غیرملکی سرمایہ کاری حوالے سے بتایا گیا کہ 1268 فیصد بہتری آئی جو گزشتہ مالی

سال میں محض 147 ملین ڈالر تھی جو اب بڑھ کر فیصد 2 ہزار 6 ملین تک پہنچی ہے اور انہی اشاریوں کی بنیاد پر وزیراعظم نے 2020 کو معیشت کے استحکام کا سال قرار دیا ہے اور اگلے سال کے اوائل میں ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام تک فائدہ پہنچ سکے۔وفاقی کابینہ کے آخری نکتے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شاہد سلیم خان کو منیجنگ ڈائریکٹر، چیف ایگزیکٹو افسر،

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ کے اجلاس سے قبل ان کیمرا بریفنگ ہوئی جس میں نیب آرڈیننس، نیب قوانین اور اس کے ساتھ جڑے بہتری کے روڈ میپ پر تفصیل سے بحث بھی ہوئی اراکین نے اپنا نکتہ نظر بھی کابینہ کے سامنے پیش کیا۔وزیراعظم نے کاروباری طبقے کو مخاطب کرکے کہا کہ

انہوں نے نیب آرڈیننس کے ذریعے ان کے راستے کے کانٹے چننے کی کوشش کی ہے۔انہوںنے کہاکہ نیب آرڈیننس کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیر بحث آئے گا اور اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے لیکن اس کو بلڈوز ہونے نہیں دیں گے۔سوشل میڈیا میں وفاقی اور صوبائی وزرا کی مبینہ ویڈیوز کی گردش کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی جہاں زندگی کو آسان بناتی ہے

وہی زندگی کو جہنم بھی بنادیتی ہے۔نہوںنے بتایاکہ اسٹیٹ بینک کی 2008 کی مالی اسسمنٹ رپورٹ کی اشاعت کی منظوری دی گوکہ یہ ویب سائٹ میں موجود ہے لیکن اشاعت کے لیے کابینہ کی منظوری درکار تھی جو دی گئی۔انہوںنے کہاکہ روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کرنے کیلئے   ملک میں سرمایہ کاری کا فروغ ترجیح ہے،حق داروں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے8لاکھ افراد کو بی آئی ایس پی سے نکالا گیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور کابینہ نے 5 ماہ سے معصوم اور نہتے کشمیریوں کے ساتھ دہشتگردی کی شکل میں جاری بھارتی حکومت کے ریاستی جبر کی مذمت کی اور ایک متفقہ قرارداد منظور کی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کایبنہ کو کشمیر کے حوالے سے عالمی سطح پر جہاں اس مسئلے کو اٹھایا جاسکتا ہے اور جو اقدامات کیے جاسکتے ہیں اس حوالے سے اعتماد میں لیا

جبکہ کابینہ نے وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا اور عالمی رہنمائوں اور اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جبر و ستم کا نوٹس لیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ کابینہ نے نریندر مودی کا اقلیتوں اور خصوصاً مسلمانوں کا قانونی سازی کے ذریعے استحصال اور اس کے ساتھ ہی مودی کے آر ایس ایس اور ہندو توا نظریات کے تحت اقلیتوں سے ناروا سلوک کی مذمت کی۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…