بھارت کی کابینہ نے آج ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے آرمی ایکٹ 1950ء میں ترمیم کر دی، اگر انڈیا یہ مسئلہ حل کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں حل کر سکتے؟ حکومت نے نیب کی طرف سے ہواؤں کا رخ بدلنے سے پہلے پورا نیب ہی بدل دیا،جاوید چودھری کا تجزیہ

30  دسمبر‬‮  2019

جنرل بپن راوت ایک دن بعد انڈین آرمی چیف کے عہدے سے فارغ ہو جائیں گے لیکن بھارت کی کابینہ نے آج ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے آرمی ایکٹ 1950ء میں ترمیم کر دی جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں کی ریٹائرمنٹ ایج بھی 65 سال کر دی گئی

اور چیف آف ڈیفنس سٹاف کے نام سے ایک نیا عہدہ بھی تخلیق کر دیا گیا یوں جنرل بپن راوت بھارت کے پہلے چیف آف ڈیفنس بنا دیے گئے‘ انڈیا میں اس ایگزیکٹو آرڈر کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت میں بھی اضافہ ہو جائے گا اور حکومت کسی بھی جنرل کو ایکسٹینشن بھی دے سکے گی، اس ایگزیکٹو آرڈر کے بعد ملک میں یہ بحث چھڑ چکی ہے اگر انڈیا میں کابینہ کے حکم سے آرمی ایکٹ 1950ء میں ترمیم ہو سکتی ہے، اگر وہاں ایک ایگزیکٹو آرڈر سے آرمی چیف کو ایکسٹینشن دی جا سکتی ہے یا پھر آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس سٹاف بنایا جا سکتا ہے تو پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا، میرا خیال ہے ہماری پارلیمنٹ اور حکومت کو بھی اب فیصلہ کر لینا چاہیے، ہمارے سامنے مثال آ چکی ہے، اگر انڈیا یہ مسئلہ حل کر سکتا ہے تو ہم کیوں حل نہیں کر سکتے؟ ہمیں بھی یہ ایشو اب جلد سے جلد نمٹا دینا چاہیے کیوں کہ اس میں جتنی تاخیر ہو گی ہمیں اتنا ہی نقصان ہو گا، پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا، کیا یہ ممکن ہے، حکومت نے نیب کی طرف سے ہواؤں کا رخ بدلنے سے پہلے پورا نیب ہی بدل دیا، نیب پر صدارتی آرڈیننس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…