جمعرات‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2024 

جس نے کرپشن کی اس کیساتھ اب کیا کیا جائے گا ؟ 2020 ء عام آدمی کیلئے کیسا ہو گا ، وزیراعظم عمران خان کا دوٹوک اعلان

datetime 30  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹیجی کا اجلاس ہوا جس میں نیب ترمیمی آرڈیننس پر رد عمل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بابر اعوان، اسد عمر، مراد سعید، فیصل جاوید، معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان، معید یوسف اور شفقت محمود نے شرکت کی۔ قانونی ٹیم نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر حکومتی رہنماؤں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کسی کو فائدہ پہنچانے کے لئے نہیں، اب بزنس کمیونٹی اور ٹیکس سے متعلق معاملات ایف بی آر دیکھے گا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ نیب آرڈیننس سے متعلق حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا گیا، جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا، احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، نیب قوانین میں اصلاحات خود اپوزیشن کا بھی مطالبہ رہا ہے، لیکن اپوزیشن پارلیمنٹ میں قانون سازی کے بجائے ذاتی کی سز کا دفاع کرتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ معاشی ٹیم کی محنت کی بدولت 2019 میں معیشت کو استحکام ملا، 2020 میں عام آدمی کو معیشت کی بہتری کے ثمرات ملیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ نیب آرڈیننس پر جو رد عمل آیا وہ سب کے سامنے ہے، 2020 میں عام آدمی کی بہتری کے لئے اقدامات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…