اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’عمران خان کا دامن صاف ،انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں ‘‘ نیب کیخلاف محاذ کھولنے والے لیگی ترجمانوں کو حکومت کا کرارا جواب

datetime 29  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر اعظم کا دامن صاف ہے ،انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں ہے،آئے روز نیب کے خلاف محاذ کھولنے والے لیگی ترجمانوں کا نیب ترمیمی آرڈیننس پر سیاست کرنا افسوسناک ہے۔

ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا دامن صاف ہے،انہیں احتساب کا کوئی خوف نہیں،سب سے بڑی عدالت نے انہیں صادق اور امین قرار دیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ان کے بدترین سیاسی مخالف بھی ان پر کرپشن کا الزام لگانے میں ناکام رہے اور رہینگے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا کرپشن کے خلاف جہاد بھرپور قوت سے جاری ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیب کا کام میگا کرپشن اسکینڈلز کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے اور یہ کام نیب اور بھی قوت سے انجام دے گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی جنہوں نے طریقہ کار کی غلطیوں یا محکمانہ نقائص سے ذاتی مفادات حاصل کئے ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اثاثہ جات میں بے پناہ اضافہ رکھنیوالے پبلک آفس ہولڈرز کاروائی سے ہرگز مبرا نہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آرڈیننس کے تحت دیانتدار پبلک آفس ہولڈرز بلا خوف وخطر عوامی مفاد میں فیصلے کرسکیں گے اور اپنی قانونی ذمہ داریاں انجام دیں سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے گورننس مزید فعال، معیشت مستحکم اور تجارتی ماحول ساز گار ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…