اسلام آباد (این این آئی) او آئی سی آئندہ برس اسلامی سربراہی کانفرنس کشمیر پر خصوصی اجلاس بلائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس اسلامی سربراہی کانفرنس کے وزرائے خارجہ کی سطح کا ہو گا،اجلاس سعودی عرب کی جانب سے طلب کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایاکہ اجلاس کا انعقاد اسلام آباد میں کیا جائے گا،اجلاس کاانعقاد اپریل کے مہینہ میں متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق جلاس کے اعلامیہ میں خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں شہریت ترمیمی بل 2019 کے بعد مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی جائیگی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے اعلامیہ میں بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کے خاتمہ اور شہریت بل کی آڑ میں مسلم اقلیت کو نشانہ بنانے سے روکنے کیلئے دباؤ ڈالا جائیگا۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کے کوالا لمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلہ کے بعد سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم کو کشمیر پر او آئی سی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب, متحدہ عرب امارات, بحرین, ترکی, انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کی شرکت متوقع ہے،اجلاس کے ایجنڈا میں سر فہرست مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،بھارت میں شہریت کے. متنازع بل کے بعد کی صورتحال ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اسلامی سربراہی کانفرنس کا وزراے خارجہ اجلاس کولالمپور سمٹ کے بعد خصوصی حیثیت اختیار کر گیا،سعودی عرب نے حالیہ کامیاب کولالمپور سمٹ کے بعد او آئی ای کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ سعودی وزیر خارجہ نے حالیہ دورے میں وزیراعظم کو اس حوالے سے اعتماد میں لیا، ذرائع کے مطابق او آئی سی کے کم فعال کردار پر ملائشیاء، ترکی، انڈونیشیا،قطر، ایران، شام، یمن اور لبنان سمیت متعدد مسلم ممالک کو تحفظات ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہی تحفظات کے باعث کولالمپور سمٹ کو متبادل پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔اب سعودی عرب،بحرین اور متحدہ عرب امارات نے کولالمپور سمٹ کے مقابلے کے لیے او آئی سی کی اہمیت کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔