جمعرات‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2024 

عمران خان سےتاجر برادری کا ایک ہی شکوہ ، وزیر اعظم کی تاجروں سے ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

datetime 28  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ممتاز کاروباری شخصیات اور تاجر برادری کے وفد نےکراچی میں ملاقات کی۔تاجروں نے وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات کے دوران شکایتوں کے انبار لگا دئیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران تاجروں نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں لیکن مسائل حل نہیں ہو رہے۔ذرائع کے مطابق تاجر رہنماؤں نے عمران خان سے شکوہ کیا کہ آپ کی

معاشی ٹیم آپ کے احکامات پر عمل نہیں کرتی۔تاجروں نے وزیراعظم کو بتایا کہ سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث کراچی کی صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں۔گیس بحران کی وجہ سے اربوں روپے کے ایکسپورٹ آرڈر وقت پر نہیں دئیے جا سکے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مسائل ہیں۔سوئی سدرن گیس انتظامیہ کو اسلام آباد بلا کر بات کروں گا۔وزیراعظم نے تاجروں کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروادی۔

موضوعات:



کالم



ملک کا واحد سیاست دان


میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…