نور سلطان(آن لائن) قارقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 14 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ گرنیکا حادثہ الماتے ایئرپورٹ پر پیش آیا، بیک ائیر کا طیارہ اْڑان کے فوراً بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے میں 95 مسافر اور
عملے کے 5 افراد سوار تھے جن میں سے 14 افراد کی اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 22 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جب کہ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے ۔ مسافر طیارہ گرنے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکیں جہاز کا بلیک باکس ملنے کے بعد ہی حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جاسکے گا۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ مقامی وقت 7 بج کر 22 منٹ پر دو منزلہ عمارت پر گرا۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق کچھ مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔قازقستان کے صدر قاسم جومارت نے حادثے پرگہرے دکھ کا اظہارکیا اورلواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔