لاہور(آن لائن)مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بنچ موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کے سبب تحلیل ہوگیا۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں مریم نواز کی درخواستوں پر 26 دسمبر کو سماعت ہونا تھی، تاہم موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کے سبب بنچ کو تحلیل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بنچ تعطیلات کی وجہ سے سماعت کی مقرر
کردہ تاریخوں پر دستیاب نہیں تھا، اس کے رکن رخصت پر تھے۔اس موقع پر کیس سماعت کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا ہے تاکہ دوسرے بنچ میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالنے اور پاسپورٹ کی واپسی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔