اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان نے 3 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کیا۔ سوشل میڈیا پرجاری بیان میں بتایا کہ گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیاں کی گئیں،بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے
حاجی پیر سیکٹر میں پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فورسز کی کارروائی میں صوبیدار سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دیوا سیکٹر میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں نائب صوبیدار کانڈیرو اور سپاہی محمد احسن شامل ہیں۔نائب صوبیدار کانڈیرو کا تعلق سکھر کی تحصیل پنوں عاقل اور محمد احسن کا تعلق پنڈ دادن خان سے ہے۔