منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم، بھارت آزاد کشمیر پر حملہ کر سکتا ہے، پاک فوج کو بھرپور طاقت کیساتھ جوابی کارروائی کے احکامات جاری

datetime 25  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اگلے چوبیس گھنٹے انتہائی اہم، بھارت کی جانب سے کشمیر پر حملے کا خطرہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود جنگ چھڑ جانے کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی نے لائن آف کنٹرول پر نصب خاردار تاریں اکھاڑ دی ہیں دوسری جانب پاک فوج کو بھارت کی طرف سے حملے کا بھرپور جواب دینے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

انٹیلی جنس رپورٹ میں مبینہ طور پر یہ کہا گیا تھاکہ بھارتی فوج کی جانب سے 24 سے 26 دسمبر کے درمیان کسی بھی وقت آزاد کشمیر کے چار علاقوں پر حملے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پونچھ سیکٹر میں میندھار کے مقام سے بھارتی فوجی دستوں نے آزاد کشمیر کے علاقوں بالنگ، کوٹلی اور چڑھوئی کی طرف نقل و حرکت شروع کر دی ہے، اور ان علاقوں پر بھارتی حملے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر کی طرف سے جنوب میں بھی حملہ کرنے کا خدشہ ہے، پاکستان آرمی کی ہائی کمان نے ایل او سی پر تعینات فوجی دستوں کو انڈیا کی طرف سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی صورت میں بھرپور حملہ کرنے کے احکامات دے دیے ہیں۔ قبل ازیں بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر واقع سوپناگ شریف حضرت قمر علی شاہ بادشاہ کے مزار پر گزشتہ رات کلسٹر بم 84ایم ایم سے حملہ کیاتھا لیکن خوش قسمتی سیبم پھٹ نہ سکا اور مس ہو گیاتھا۔ شہری دفاع کے اہلکاران اور انچارج نے کلسٹر بم کے فیوز نکال کر اسیاپنی تحویل میں لے لیا،کلسٹر بم کی اطلاع اسسٹنٹ کمشنر عباس پورسیّد تصور حسین کاظمی،ایس ایچ او عباس پور سردار امجد ساقی کو مزار کے سپر وائزر اوقاف وقار علی شاہ نے دی۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر عباس پور سیدتصور حسین شاہ کاظمی، ایس ایچ او عباس پور، سیکنڈ ایس ایچ او ارسلان قاضی پولیس فورس کے ہمراہ دربار سوپناگ شریف حضرت قمر علی شاہ بادشاہ ؒ کے مزار پر پہنچے اور علاقہ کو پولیس فورس نے فوری طور پر بند کر کے علاقہ کا معائنہ کیا۔عوام نے بھارت کی اس اوچھی حرکت پر شدید احتجاج کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…