اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے واضح کیا ہےرانا ثناء اللہ کیس میں ان کے پاس کوئی ویڈیو یا فوٹیج موجود نہیں جیسا کہ وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس شہریار آفریدی اپنی میڈیا گفتگو میں دعویٰ کرتے رہے ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق اے این ایف کا اپنے موقف میں مزید کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے وکیل دفاع صرف حقائق سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اے این ایف ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ جائیگی۔ 4 جنوری کو
ٹرائل کورٹ سماعت میں اے این ایف چارج لگانے کیلئے ٹرائل کورٹ پر زور دیگی تاکہ استغاثہ اپنا ثبوت جمع کراسکے جبکہ عدالت سے ٹرائل کو تیزی سے چلانے کی درخواست کی جائیگی کیونکہ پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے۔ عدالت پر زور دیا جائے گا کہ وہ چارج لگائے جیسا کہ ملزم کے وکلاء چارج سے بچ رہے ہیں۔ دوسری جانب وکیل دفاع اعظم تارڑ نے کہا کہ ان کے موکل رانا ثناء اللہ کیخلاف کیس غلط طور پر بنایا گیا۔