اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر واقع سوپناگ شریف حضرت قمر علی شاہ بادشاہ کے مزار پر گزشتہ رات کلسٹر بم 84ایم ایم سے حملہ کیا لیکن خوش قسمتی سےبم پھٹ نہ سکا اور مس ہو گیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق شہری دفاع کے اہلکاران اور انچارج نے کلسٹر بم کے فیوز نکال کر اسےاپنی تحویل میں لے لیا،کلسٹر بم کی اطلاع اسسٹنٹ کمشنر عباس پورسیّد تصور حسین کاظمی ،
ایس ایچ او عباس پور سردار امجد ساقی کو مزار کے سپر وائزر اوقاف وقار علی شاہ نے دی۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر عباس پور سیدتصور حسین شاہ کاظمی ، ایس ایچ او عباس پور ، سیکنڈ ایس ایچ او ارسلان قاضی پولیس فورس کے ہمراہ دربار سوپناگ شریف حضرت قمر علی شاہ بادشاہ ؒ کے مزار پر پہنچے اور علاقہ کو پولیس فورس نے فوری طور پر بند کر کے علاقہ کا معائنہ کیا۔عوام نے بھارت کی اس اوچھی حرکت پر شدید احتجاج کیا۔