آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع سے متعلق بل ، پیپلز پارٹی اپنی حکمت عملی سامنے لے آئی

24  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی بڑی ذمہ داری ہے، حالات کا تقاضہ ہے کہ شہباز شریف واپس آئیں، مریم بی بی سے بھی گزارش ہے کہ وہ چپ کا روزہ توڑیں،ہمیں حکومت سے کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

اپنا سیاسی حق استعمال کرتے ہوئے کس جگہ پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، انتظامیہ کا کام سیکیورٹی دینا ہے، عدالت نے جلسہ کر نے کی اجازت دی ہے ہم جلسہ ضرور کرینگے ،آرمی چیف کی توسیع سے متعلق حکومت بل لائے گی تو ہماری پارٹی لائحہ عمل دے گی۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمیں حکومت سے کسی سیاسی سرگرمی کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف اطلاع کرنی ہے کہ اپنا سیاسی حق استعمال کرتے ہوئے کس جگہ پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں، انتظامیہ کا کام سیکیورٹی دینا ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں انتظامیہ یا حکومت سے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، ہم عدالت کے مشکور ہیں جس نے ہمیں اجازت دی ہے، انشاء اللّٰہ ہم جلسہ کریں گے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج بھی پاکستان ایک بہت بڑے بحران کا سامنا کر رہا ہے، نہ فوج اور نہ ججز، ہم آئین اور قانون کے ساتھ ہیں، جو ادارہ بھی آئین سے باہر جائے گا تو اپنا اعتراض ظاہر کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سب جماعتیں اب مطالبہ کر رہی ہیں کہ ان ہائوس چینج نہیں، نئے الیکشن کی ضرورت ہے، نئے الیکشن اس ملک کا تقاضہ ہیں، اگلا سال بالکل الیکشن کا سال ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق حکومت بل لائے گی تو ہماری پارٹی لائحہ عمل دے گی۔

ابھی معلوم نہیں کہ حکومت کا کیا عزم اور ارادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزراء کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ اپوزیشن کو دور کر کے قانون سازی روکنا چاہتے ہیں۔رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان جی بھر کر برا کہیں تو یہی لگتا ہے کہ وہ بل منظور کرانا نہیں چاہتے۔چوہدری منظور نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری خاموش نہیں ہونگے، جو طاقتیں پیپلزپارٹی کا وجود ختم کرنا چاہتی ہیں وہ اب بھی برسر پیکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…