اسلام آباد(سی پی پی)وفاقی کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں باضابطہ ایجنڈے پر غور کے بعد مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارشات
پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے مریم نواز ای سی ایل معاملے پر رائے لی، کابینہ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے فیصلے کی توثیق کردی۔کابینہ نے کنٹرول لائن کے اطراف آبادی کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی، اس کے علاوہ کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔