احسن اقبال کی گرفتاری کے بعد ن لیگ نے خاموشی توڑ دی، ملک کے اندر کی صورت حال مخدوش ہے اور دوسری طرف بھارت نے ایل او سی پر ٹھیک ٹھاک چھیڑ چھاڑ شروع کر دی،ایل او سی پر میزائل تک نصب کر دیے گئے، بھارت کیا کر سکتا ہے؟ جاوید چودھری کا تجزیہ

23  دسمبر‬‮  2019

نیب نے آج پاکستان مسلم لیگ ن کے ایک اور اہم لیڈر احسن اقبال کو بھی گرفتار کر لیا،ان پر نارووال سپورٹس کمپلیکس میں کرپشن کے الزامات ہیں، احسن اقبال نے نیب کے سامنے پیشی سے پہلے میڈیا ٹاک کی، احسن اقبال کی گرفتاری کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنی خاموشی توڑ دی، پارٹی نے جنرل پرویز مشرف کے فیصلے کے بعد چپ کی لمبی چادر تان لی تھی‘

مریم اورنگزیب نے آج پریس کانفرنس کر کے خاموشی توڑ دی، یوں محسوس ہوتا ہے پارٹی احسن اقبال کی گرفتاری پر بہت پریشان اور غصے میں ہے، آج مفتاح اسماعیل کی ضمانت کے بعد احسن اقبال کی گرفتاری نے نیب کے خلاف تبصروں کا ایک نیا پنڈورا باکس کھول دیا، نیب نے کل بلاول بھٹو کو بھی طلب کر رکھا تھا، آج بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کی اور نیب کے بارے میں کہا کہ نیب کے تمام سوالات کا جواب دے چکا ہوں اور نیب کے سوالنامے کا 6ماہ قبل نوٹس دیا تھا پھر24 دسمبر کو کس بنیادپر طلب کیاگیا۔ چیئرمین نیب نے کہاتھاکہ بی آر ٹی کا ریفرنس تیارہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا خیبرپختونخواہ میں کسی وزیر کو نیب کانوٹس ملا؟ ایک طرف ملک کے اندر کی صورت حال مخدوش ہے اور دوسری طرف بھارت نے ایل او سی پر ٹھیک ٹھاک چھیڑ چھاڑ شروع کر دی،ایل او سی پر میزائل تک نصب کر دیے گئے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا،مودی سرکار خطرناک کھیل، کھیل رہی ہے، جس سے پورے خطے کا امن متاثر ہورہا ہے‘دنیا کواس صورتحال کا نوٹس لیناچاہیے، آر ایس ایس کی ہندوتوا سوچ نے بھارت کو تقسیم کر دیا ہے، خدشہ ہے کہ کرسمس کی تعطیلات کے دوران بھارت کوئی ناٹک رچا سکتا ہے، ملک کے اندرونی اور بیرونی دونوں حالات خراب ہیں،ان حالات میں حکومت کا کیا رد عمل ہوناچاہیے؟

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…